Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہوماسلام آبادبری امام سرکار کے سالانہ عرس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،مزار کو غسل دینے کی تقریب

بری امام سرکار کے سالانہ عرس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،مزار کو غسل دینے کی تقریب

اسلام آباد(سب نیوز) برصغیر کے ممتاز روحانی بزرگ شاہ عبدالطیف کاظمی المعروف حضرت بری امام سرکار کے 320ویں تین روزہ سالانہ عرس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں

گذشتہ روز مزار کو غسل دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی، رکن قومی اسمبلی نصیر سندھو، ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن، راجہ سرفراز اکرم، راجہ امتیاز جنجوعہ، ڈاکٹر ریاض جنجوعہ ، محمد وسیم ، راجہ شہبازاور ضلعی انتظامیہ سمیت بری امام سرکار کے عقیدتمندوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی، غسل دینے کے بعد وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی،کن قومی اسمبلی نصیر سندھو و دیگر نے فاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھولوں چڑھائے

تین روزہ عرس آٹھ اگست سے شروع ہوگا جو دس اگست بروز اتوار تک جاری رہے گا، عرس کے دوران محافل نعت اور محفل سماع منعقد ہونگی جن میں ملک کے ممتاز نعت خوان اور قوال حضرات شرکت فرمائیں گے، عرس کے آخری دن اجتماعی دعا کی تقریب ہو گی جسکے مہمان خصوصی بھی ڈپٹی وزیراعظم محمد اسحاق ڈار ہونگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔