سکھر،پنوعاقل میں دریا سے بھٹک کر نہر میں آنے والی ڈولفن کو لوگوں نے مار ڈالا،مردہ ڈولفن کی نعش تحویل میں لینے کیلیے وائلڈ لائف کی ٹیم روانہ ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کی تحصیل پنوعاقل میں مقامی لوگوں نے دریائے سندھ سے خوراک کی تلاش میں بھٹک کر نہر قاضی واہ اور بعد ازاں بائیجی مائنر میں جاکر پھنس جانے والی بلائینڈ ڈولفن کو پکڑ نے کے بعدنہر سے باہر نکال کر بے دردی سے مارد دیا گیا۔واقعہ ڈپٹی کنزرویٹر وائیلڈ لائف عدنان خان نے رابطے پر ڈولفن کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی لوگوں نے ڈولفن کو احتیاط سے ریسکیو کرکے دریا میں چھوڑنے کے بجائے نہر سے نکال کر مار دیا ہے ۔مرنے والی ڈولفن مادہ تھی جس کی نعش تحویل میں لینے کے لیے ٹیم علاقے میں روانہ کردی گئی ہے ۔واقعہ کی تحقیقات کرکے ڈولفن کو یلاک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اندھی ڈولفن کو لوگوں نے مار ڈالا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

