Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینٹڈی دل کو ختم کرنے کیلئے حکومت نے کمرکس لی

ٹڈی دل کو ختم کرنے کیلئے حکومت نے کمرکس لی

اسلام آ باد، حکومت پاکستان چین سے ڈرونز درآمد کرے گی، جس کے بعد ڈرونز نیشنل فوڈ سیکورٹی کے ادارے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کوفراہم کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی وزارت زراعت و رورل افئیرز 12 ڈرونزعطیہ کرے گی، ڈرونز کی درآمد پرٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ دینے کی تجویز تیار کرلی گئی ہیں۔ کورونا کے باعث ڈرونز چین سے پاکستان درآمد نہیں کیے جاسکے تھے لیکن اب ڈرونز سمندری راستے سے ملک میں درآمد کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔