Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانبچوں میں تمباکو نوشی کا رجحان خطرناک حد تک بڑھنے لگا،سماجی رہنما ملک عمران احمد

بچوں میں تمباکو نوشی کا رجحان خطرناک حد تک بڑھنے لگا،سماجی رہنما ملک عمران احمد

اسلام آباد،پاکستان میں تمباکو نوشی بڑھتی جا رہی ہے اور زیادہ افسوس اس وقت ہوتا ہے جب ہم اپنے بچوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ سگریٹ نوشی کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ایک ریسرچ کے مطابق تقریبا 1200 سو بچے جن کی عمریں چھ سے چودہ سال کے درمیان ہیں وہ روزانہ کی بنیاد پر تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلا ہو رہے ہیں اور افسوسناک بات یہ ہے کہ حکومتی سطح پر بچوں کے مستقبل کے تحفظ کی بجائے ٹوبیکو انڈسٹری کو سپورٹ کیا جارہا ہے جس کا واضح ثبوت گزشتہ چار سال سے سگریٹ پر ٹیکس کا نہ لگنا ہے۔ ان خیالات کا اظہارسماجی رہنما ملک عمران احمد نے مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تمباکو نوشی کے خلاف جاری مہم کے حوالے سے مظفرآباد آزاد کشمیر میں منعقدہ کانفرنس میں شرکا کو بریفینگ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ تمباکو نوشی کی وجہ سے ہر سال 1 لاکھ 70 ہزار لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ 5ہزار لوگ روزانہ کی بنیاد پر تمباکو نوشی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوتے ہیں اور۔ ملک پاکستان جہاں روٹی 12 روپے کی اور سگریٹ دو روپے کا ملتا ہو ،جہاں آدھی سے زیادہ عوام غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی بسر کرتی ہے وہاں سالانہ 100 ارب سے زیادہ سگریٹ نوشی کی مد میں خرچ ہوجانا ناصرف باعث افسوس بلکہ قومی المیہ اور مقام فکر ہے ،اگر ہمیں اپنا مستقبل محفوظ بنانا ہے ، پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن دیکھنا ہے تو ہمیں اپنے آج کو یعنی اپنے بچوں کو اس موذی لعنت سے دور رکھنا ہوگا ۔اس موقع پر شارق محمود خان اور خلیل احمد ڈوگر نے تمباکو نوشی کے خلاف جاری مہم میں پیش آنے والی مشکلات سے بھی شرکا کو آگاہ کیا۔کانفرنس کے شرکا نے اپنی اپنی سطح پر تمباکو نوشی کے خلاف کام کرنے کا عزم ہوئے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔