Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہوماسلام آباداسلام آباد کے ہائیکنگ ٹریک پر پولیس تعینات

اسلام آباد کے ہائیکنگ ٹریک پر پولیس تعینات

اسلام آباد،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا اہم اقدام،ہائیکنگ کے لئے جانیوالے شہریوں کی سکیورٹی کے لئے ٹریلز پرپولیس فورس تعینات کرنے کا فیصلہ، راستہ بھول جانے والے شہریوں کو تلاش کرنے اور رہنمائی کیلئے ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ٹریل تھری اورفائیو کا دورہ کیا۔آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر بھی ہمراہ تھے۔ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ شہریوں کو دوران ہائیکنگ مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے پولیس فورس تعینات کی گئی ہے، ڈرون کیمروں کے ذریعے ٹریلز کی سرویلنس کی جائے گی۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ پولیس فورس میں لیڈی فورس بھی ہوگی، ٹریلز کے پارکنگ ایریاز اور مارگلہ روڈ پر بائیسکل فورس بھی تعینات کی گئی ہے، پولیس فورس وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈکے ساتھ مکمل کوارڈی نیشن رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ وائلڈ لائف مینیجمنٹ بورڈ کے اہلکار بھی پولیس فورس کے ساتھ تعینات ہوں گے، کسی بھی کال پر پولیس کی ٹیم فوری ریسپانس کرے گی۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے کئی اقدامات بروئے کار لارہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔