Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی زرعی یونیورسٹی ڈیرہ کے وی سی سے ملاقات

وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی زرعی یونیورسٹی ڈیرہ کے وی سی سے ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان ) وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن اور محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قبائلی علاقوں خصوصا وزیرستان کے تعلیمی مسائل اور نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں آگے لانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے وائس چانسلر کو وزیرستان کے نوجوانوں کو درپیش مشکلات اور تعلیمی ضروریات سے آگاہ کیا، جس پر وائس چانسلر نے نہایت خلوص اور سنجیدگی سے موقف سننے کے بعد وعدہ کیا کہ:وزیرستان کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے زرعی یونیورسٹی ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ ہم ان کے لیے فری تعلیم، اسکالرشپ، اور داخلے میں آسانیاں فراہم کریں گے۔ تعلیم سے محبت اور بندوق سے نفرت کا کلچر ہی ہمارا اصل ہدف ہے۔

ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہا کہ پسماندہ اور جنگ سے متاثرہ علاقوں کے نوجوانوں کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور زرعی یونیورسٹی اس مقصد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔وفد نے وائس چانسلر کی مثبت سوچ اور عملی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات وزیرستان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔