ہومپاکستانوزیر اعظم نے پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم نے پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا

شیخوپورہ ،وزیر اعظم عمران خان نے شیخوپورہ کے رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا گر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا، یہ جنگل اسمارٹ سینسز اور نگرانی کینظام سے لیس ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا کر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، شہبازگل اور دیگرحکام بھی موجود اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعظم عمران خان کو رکھ جھوک جنگل سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ پاکستان کا پہلا اسمارٹ جنگل ہے جواسمارٹ سینسز اور نگرانی کے نظام سے لیس ہوگا، 7050 کینال پر انوائرمنٹ فرینڈلی جنگل لگایا جائے گا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ رکھ جھوک جنگل راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایک اہم منصوبہ ہے جو 24000 کنال اراضی پر محیط ہے، راوی ریور منصوبے میں پھلوں کے درخت لگائے جائیں گے جبکہ راوی ریور منصوبے کے اندر تفریحی مقامات بھی شامل ہیں۔بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ منصوبے کومجموعی طورپر60ہزارکینال تک بڑھایاجائے گا، راوی ریور منصوبے پر تقریبا3ارب روپے کی لاگت آئیگی،کوشش کی جائیگی کہ راوی سٹی کے ذریعے منصوبے کیلئے رقم جنریٹ ہو اور راوی ریورمنصوبے کی لاگت کا بوجھ عوام پر نہ پڑے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔