Friday, May 1, 2026
ہومپاکستانبانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

راولپنڈی (سب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیااور کہا ہے کہ میرے بچے کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے والد کی رہائی کے لیے احتجاج کی غرض سے پاکستان آنے کی خبریں سامنے آرہی تھیں تاہم آج ذرائع نے عمران خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے۔
اطلاعات کے مطابق آج اڈیالہ جیل میں مقدمات کی سماعت تھی جس میں عمران خان اور ان کے دو وکلا بھی موجود تھے عمران خان سے پوچھا گیا کہ آپ کے بیٹے امریکا سے واپس جاچکے ہیں اور پانچ تاریخ آپ کی تحریک کی تاریخ ہے کیا احتجاج میں آپ کے بیٹے شرکت کریں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں وہ احتجاج کے لیے نہیں آئیں گے۔
پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کئی بات واضح طور پر کہا تھا کہ دونوں بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان آئیں گے تاہم آج احتجاج والی بات عمران خان نے خود ختم کردی لیکن اگر وہ والد سے ملنے کے لیے آئیں گے تو ایک الگ بات ہے اور عدالت انہیں ضرور ملنے دے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔