Monday, September 1, 2025
ہومپاکستانسپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیس سننے والا بینچ تبدیل

سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیس سننے والا بینچ تبدیل

اسلام آباد (سب نیوز)نو مئی واقعات میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی ضمانت کے معاملے پر سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت ایک بار پھر مخر کر دی گئی ہے، جبکہ ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ بھی کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، تاہم بانی پی ٹی آئی کے مرکزی وکیل سلمان صفدر کی بیرونِ ملک روانگی کے باعث سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی گئی۔
سپریم کورٹ میں وکیل سلمان اکرم راجہ نے پیش ہو کر عدالت کو آگاہ کیا کہ سلمان صفدر اس وقت ملک سے باہر ہیں، اس لیے سماعت ملتوی کی جائے۔ انہوں نے عدالت سے اگلے ہفتے کی تاریخ دینے اور تمام فریقین کو فوری نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے نوٹس جاری کرنے کی فوری درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی تحریک انصاف کی 9 مئی کے مقدمات میں دائر ضمانت اپیلوں پر سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ عدالت عظمی نے ان اپیلوں پر سماعت کے لیے نیا تین رکنی بینچ 12 اگست کے لیے مقرر کیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی اس بینچ کی سربراہی کریں گے، جب کہ بینچ میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔