Saturday, June 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانتاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف کی جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات،دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف کی جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات،دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

راولپنڈی(سب نیوز)تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل سید زادہ بابو جان عبدالقادر کا جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف، نائب اول وزیر دفاع نے ملاقات کی ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور مشترکہ سٹرٹیجک مفادات پر گفتگو کی گئی، دونوں عسکری رہنماں کا پاکستان اور تاجکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات پر زور ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا ۔اسی طرح معزز مہمان نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔