Friday, April 17, 2026
ہومپاکستاناین اے 175ضمنی انتخاب،دانیہ شاہ کے شوہر 2بیویوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے

این اے 175ضمنی انتخاب،دانیہ شاہ کے شوہر 2بیویوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے

مظفرگڑھ(سب نیوز) این اے 175 کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے، حکیم شہزاد دانیہ شاہ سمیت اپنی 2 بیویوں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے۔مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے حماد نواز ٹیپو نے بھی این اے 175 کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔
این اے 175 کی نشست جمشید دستی کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی، این اے 175 میں ضمنی انتخاب 10 ستمبر کو ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔