ہومپاکستانباختیار نوجوان وزیراعظم کا خواب ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائیگا،عثمان ڈار

باختیار نوجوان وزیراعظم کا خواب ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائیگا،عثمان ڈار

اسلام آباد،آزاد کشمیر اور گلگت کے بعد بلوچستان میں بھی کامیاب جوان پروگرام میں تیزی،بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت کا تعاون ملنے لگا،دور دراز علاقوں میں رقم کی تقسیم کیلئے بیکنگ سہولیات بھی بڑھا دی گئیں،بلوچستان کے علاقے جعفرآباد کا رہائشی شبیر احمد 5 سال بعد کامیاب کاروبار کرنے میں کامیاب ،سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے شبیر احمد کی کہانی ٹویٹ پر شیئر کر دی۔شبیر احمد نے بتایا کہ مقامی سطح پر ٹریڈنگ کا کاروبار تھا جسے وسعت دینا چاہتا تھا، مالی وسائل کی کمی کے باعث کاروبار بڑھانا مشکل لگ رہا تھا۔شبیر احمد نے بتایا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قرض حاصل کر کے بڑے پیمانے پر ٹریڈنگ کا بزنس شروع کیا، اپنے ساتھ ساتھ اب علاقے کے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے قابل ہوں۔سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ کامیاب جوان پروگرام ملک بھر میں یکساں طور پر جاری ہے، دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو ترجیحی طور پر قرض کی فراہمی کی جارہی ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ بینکوں کو درخواست گزاروں کی سکروٹنی کا عمل تیز کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، کراچی سے خیبر اور گلگت سے بلوچستان تک کامیاب جوان پروگرام بیک وقت جاری ہے، 17 ہزار سے نوجوانوں کو کاروبار اور روزگار کی فراہمی ممکن بنائی جا چکی۔انہوں نے کہا کہ باختیار نوجوان وزیراعظم کا خواب ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔