پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے دوران جہاں پولنگ کا عمل جاری تھا، وہیں اسمبلی لان میں ارکان کے لیے شاندار ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں کھانے لگتے ہی ارکان و شرکا کھانے پر ٹوٹ پڑے۔
اسمبلی ذرائع کے مطابق ممبران اسمبلی کے لیے مجموعی طور پر 10 مختلف پکوان تیار کیے گئے جن میں نمکین تکے، چکن قورمہ، سیخ کباب، کابلی پلاو، کھیر، اور دیگر روایتی نمکین و میٹھے کھانے شامل تھے۔کھانے کی مہک جیسے ہی اسمبلی لان میں پھیلی، شرکا نے تمام سیاسی وابستگیوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے کھانے پر بھرپور توجہ مرکوز کی۔
یہ منفرد منظر جہاں ایک جانب سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، وہیں کھانے کی میز پر سیاسی تلخیوں کو وقتی طور پر پس پشت ڈال کر ایک خوشگوار ماحول بھی دیکھنے میں آیا۔
سینیٹ الیکشن کے دوران خیبرپختونخوا اسمبلی میں لذیذ پکوانوں کا اہتمام، ارکان کھانے پر ٹوٹ پڑے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
