Saturday, March 7, 2026
ہومپاکستاناسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات، سیکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ کے معاملات کو حل کرنے پر زور

اسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات، سیکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ کے معاملات کو حل کرنے پر زور

کابل (سب نیوز)وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند اور عبوری وزیرداخلہ سراج حقانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، نائب وزیراعظم نے سیکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ جیسے اہم معاملات کو حل کرنے پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماں نے امن و سلامتی، تجارت اور راہداری تعاون اور علاقائی رابطوں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اعلی سطح روابط کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان کے عبوری وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے بھی ملاقات کی، یہ ملاقات ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے کوریڈور کے مشترکہ فیزیبلٹی اسٹڈی کے فریم ورک معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماں نے سیکیورٹی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔