Saturday, May 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزگورنر نے کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب کرلیا

گورنر نے کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب کرلیا

پشاور(آئی پی ایس)گورنرخیبرپختونخوا نے کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر نے وزیراعلیٰ کی جانب سے ارسال کردہ سمری پر دستخط کرتے ہوئے اسمبلی اجلاس بلایا ہے، گورنر کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں اسمبلی کے نئے 25 ارکان حلف لیں گے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق مذکورہ اجلاس میں دیگر امور سے پہلے نئے ارکان سے حلف لیاجائے گا، نئے ارکان سے حلف کے بعد دیگر کاروائی کی جائے گی ، نئے ارکان کے حلف کے بعد 21 جولائی کو سینٹ انتخابات کا انعقاد ہوگا، سینٹ انتخابات میں اراکین صوبائی اسمبلی 11 سینیٹرز کا انتخاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سینیٹرز 2030ء تک ایوان بالا کاحصہ رہیں گے ، نئے سینیٹرز میں 7 جنرل ،2 خواتین اور2 ٹیکنوکریٹ نشستیں شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔