اسلام آباد (سب نیوز) دعوت اسلامی کے رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے آج چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی صاحب سے ملاقات کی جس میں رکن شوری دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف بھی پیش کیا بالخصوص شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دعوت اسلامی کی پاکستان اور دنیا بھر میں خدمات پر آگاہی بھی پیش کی گئی
اس کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کی سوشل میڈیا کی اپڈیٹس کے حوالے سے آگاہی پیش کی گئی
رکن شوری دعوت اسلامی حاجی یعفور رضا عطاری نے سید یوسف رضا گیلانی کو بتایا کہ الحمدللہ عزوجل اس سال 1500 سالہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم آ رہا ہے تو امیر اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری نے اس کو بھرپور انداز میں منانے کی ترغیب دلائی جس پر انکو بھی اس کی دعوت دی گئی کہ اس دفعہ آپ بھی جشن ولادت خوب دھوم دھام سے منائیں ۔
سید یوسف رضا گیلانی نے بھی کہا کہ ان شاء اللہ عزوجل اس سال عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم خوب دھوم دھام سے منایا جائے گا اور ملک پاکستان کے لیے دعائیں بھی گئی آخر میں رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا
