Monday, May 4, 2026
ہومبریکنگ نیوزغزہ میں اسرائیلی بمباری، امدادی خوراک کے منتظر 30 افراد سمیت 93 شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری، امدادی خوراک کے منتظر 30 افراد سمیت 93 شہید

غزہ (آئی پی ایس) اسرائیل کی غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 93 فلسطینی شہید ہو گئے۔

30 افراد وہ تھے جو خوراک کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ الجزیرہ اور مقامی طبی ذرائع کے مطابق، ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق آج صبح سے اب تک مزید 18 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیلی بمباری کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (WHO) اور یونیسف (UNICEF) کے تعاون سے ایک قافلہ بچوں کی ویکسین اور ضروری طبی سامان لے کر غزہ کے اسپتالوں کی طرف روانہ ہو چکا ہے۔

اس قافلے میں خوراک شامل نہیں، بلکہ صرف وہ سامان ہے جو زخمیوں کے علاج اور جانیں بچانے کے لیے فوری ضروری ہے۔

وزارتِ صحت نے تمام متعلقہ اداروں اور فریقین سے قافلے کی حفاظت یقینی بنانے کی اپیل کی ہے تاکہ یہ امداد متاثرین تک محفوظ اور بروقت پہنچ سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔