Friday, April 17, 2026
ہومپاکستانوفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں ہائیکورٹ کا حکم نامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں ہائیکورٹ کا حکم نامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا 16 مئی کا حکم نامہ چیلنج کردیا۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے اپیل میں کہا گیا ہے کہ 16مئی کو ہائی کورٹ نے فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم منظورکی، فوزیہ صدیقی کی اصل درخواست والی استدعا پر عمل ہوچکا ہے۔
وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ عافیہ صدیقی سے متعلق قونصلر رسائی بھی دی جاچکی ہے۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں ترامیم سے کیس کو طول دیا جا رہا ہے، ہائی کورٹ آرٹیکل 199 کے اسکوپ سے باہر جا کرکارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا 16مئی کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔