اسلام آباد ،قومی ایئرلائن (پی آئی اے)نے پیر کو کیلئے کابل کی تمام پروازیں منسوخ کردیں، پی آئی اے نے کابل کیلئے تین پروازیں چلانے کا پلان ترتیب دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے)نے کابل فلائٹ آپریشن منسوخ کردیا ، ترجمان ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے نے کابل کیلئے آج 3پروازیں چلانے کاپلان ترتیب دیاتھا تاہم آج کیلئے کابل کی تمام پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔گذشتہ روز پی آئی اے نے کابل کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ 23اگست کے روز3پروازیں کابل روانہ ہوں گی، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 2 بوئنگ 777سے آپریٹ ہوں گے اور ایک ائیربس 320بھی کابل روانہ ہوگا، 3پروازوں سے 600 سے زائد پاکستانیوں و دیگر غیر ملکیوں کو لایا جائے گا۔پی آئی اے نے وزارت خارجہ کے توسط سے مزیدپروازوں کی اجازت مانگ لی ، ارشدملک نے کہا پی آئی اے کا کابل میں عملہ فعال ہے، قومی جذبے سے اپنا کام سرانجام دے رہا۔سی ای اوپی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی ایک کابل سے غیرملکی شہریوں کے انخلاکاآپریشن جاری ہے ۔سی ای او ارشد ملک کے مطابق پوری کوشش ہے جلد سے جلد غیر ملکی شہریوں کا انخلا کیا جاسکے،پی آئی اے کے عملے کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،انھوں نے کہا کہ کابل میں سیکیورٹی اورحکومت نام کی کوئی چیزنہیں ہے، ہم نیکابل ایئرپورٹ کے رن ویکی صفائی کی ہے، کابل ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے امیگریشن تک کی سہولت نہیں تھی، ہمیں کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی دی جائے تو مزید بہتر کام کرسکتے ہیں۔
پی آئی اے کاکابل فلائٹ آپریشن منسوخ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
