ہوماسلام آبادڈپلومیٹک شٹل سروس فراڈ کیس، 13 قیمتی گاڑیاں حوالے کرنے کی درخواستیں مسترد

ڈپلومیٹک شٹل سروس فراڈ کیس، 13 قیمتی گاڑیاں حوالے کرنے کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد، سی ڈی اے کی سینئر سپیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ڈپلومیٹک شٹل سروس فراڈ کیس میں13 قیمتی گاڑیاں حوالے کرنے کی درخواستیں مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار آصف نے ڈیفالٹر ٹھیکیدار سے 28 کروڑ برآمد کرنے کا حکم دے دیا ۔سینئر سپیشل مجسٹریٹ کے مطابق ڈپلومیٹک شٹل سروس فراہم کرنے والے کنٹریکٹر کے ذمے 28 کروڑ روپے واجب الادا ہیں،28 کروڑ برآمدگی تک قبضے میں لی گئی 13 گاڑیاں نہیں چھوڑی جاسکتی۔سینئیر سپیشل مجسٹریٹ کے مطابق ڈپلومیٹک شٹل سروس فراڈ پر الگ نیب ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

0001 scaled 0002 scaled 0003 scaled 0004 scaled 0005 scaled 0006 scaled

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔