پشاور(سب نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11خالی نشستوں پر پولنگ 21جولائی کو ہوگی جس کیلئے 16امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل نشست کے لیے جے یو آئی(ف)کے عطا الحق، پیپلزپارٹی کے طلحہ محمود اور(ن)لیگ کے نیاز احمد جنرل نشست کیلئے امیدوار ہیں جب کہ آزاد امیدوار مراد سعید، اعظم سواتی اور نورالحق قادری بھی جنرل نشست کے امیدواروں میں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی، محمد وقاص ، دلاورخان، فیض الرحمان، عرفان سلیم، شفقت ایاز، خرم ذیشان، اظہر قاضی اور آصف رفیق بھی آزاد امیدواروں میں شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ خواتین کی 2نشستوں کے لیے 4 خواتین امیدوار مدمقابل ہیں جن میں پیپلز پارٹی سے روبینہ خالد اور روبینہ ناز امیدوار ہیں جب کہ عائشہ بانو اور مہوش علی بطور آزاد امیدوار انتخابات میں کھڑی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ٹیکنوکریٹ اور عالم کی 2 نشستوں کے لیے 6 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں جے یو آئی (ف)سے دلاور خان شامل ہیں جب کہ خالد مسعود، ارشادحسین، اعظم سواتی، نورالحق قادری اور وقاص احمد قاضی آزاد امیدوار ہیں۔
خیبرپختونخوا،سینیٹ کی 11نشستوں پر پولنگ 21جولائی کو ہوگی، امیدواروں کی فہرست جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
