غذر،وزیر ہوٹل ہندور میں یوتھ ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکشن کمیٹی ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران و ترجمان شیرنادر شاہی، علی اشرف، مبشر حسن، عزت شاہ، راجہ خالد، شاہجہان، عنایت کریم اور بشارت حسین نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوتھ ایکشن کمیٹی کے نام سے گلگت بلتستان میں تنظیم پہلے سے ہی موجود ہونے کی وجہ سے یوتھ ایکشن کمیٹی کا نام تبدیل کر کے ” یوتھ ایکشن موومنٹ” رکھنے کا فیصلہ کیا۔یوتھ ایکشن موومنٹ سلگان کے تمام گاوں میں جلد از جلد ”ممبرسازی” مہم کا آغاز کریگی اس حوالے سے مختلف گاوں کے نمائندگان کو زمہ داریاں دی گئی۔اجلاس میں یوتھ ایکشن موومنٹ کے لئے متفقہ طور پر آئین و منشور جس پر کئی دنوں سے کام ہورہا تھا، پر بحث و مباحثے کے بعد اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔ اجلاس میں عظمت قتل کیس میں پولیس کی طرف سے پیشرفت نہ ہونے اور ادیبہ قتل کیس میں ملوث قاتلوں کو قرار واقعی سزا نہ دینے کے خلاف گلگت سمیت یاسین میں بھی احتجاجی مظاہرہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ستمبر کو ہندور لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر حاضری اور تقریب کے موقع پر یوتھ ایکشن موومنٹ کی طرف سے آرمی پبلک سکول سمیت یاسین کے اہم ایشوز پر مشتمل سپاسنامہ پیش کیا جائے گا۔
یاسین،یوتھ ایکشن موومنٹ کا اجلاس،مختلف امور پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
