Sunday, March 15, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیر داخلہ محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، ویزا سہولیات پر اتفاق

وزیر داخلہ محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، ویزا سہولیات پر اتفاق

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا خصوصاً ورک ویزا میں آسانیاں پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

محسن نقوی کی وزارت داخلہ یو اے ای آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے سیکیورٹی، امیگریشن، انسداد جرائم اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں یو اے ای کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے لیے سیاحتی اور ورک ویزا میں سہولیات کی فراہمی پر اتفاق رائے کیا گیا۔

ملاقات کو پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔