کابل،طالبان نے افغانستان بھر میں جلد اسکول اور کالجز کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں پر قدغن نہیں لگائی جائے گی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے افغانستان کے تمام اسکولز اور کالجز کھولنے کا عندیہ دیا ہے اور وہ 20 صوبائی گورنرز سے بھی ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک طالبان رہنما نے رائٹرز کو بتایا کہ کچھ علاقوں میں اس وقت بھی اسکول کھلے ہوئے ہیں اور جلد ہی پورے ملک کے اسکول اور کالجز بھی کھل سکتے ہیں۔طالبان رہنما نے رائٹرز سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہمارے کمانڈرز چند روز میں 34 میں سے 20 صوبوں میں سے سابق گورنرز اور بیوروکریٹس سے ملاقات کریں گے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
طالبان کا ملک بھر کے اسکول اور کالجز کھولنے کا عندیہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
اگلی خبر
