Saturday, May 9, 2026
ہومپاکستانپاک چین باہمی تعاون وترقی کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے، شیخ رشید

پاک چین باہمی تعاون وترقی کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی(آئی پی ایس )وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ پہنچے اور ملاقات کی، شیخ رشید احمد نے چینی سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو ظہرانہ بھی دیا۔اس موقع پر وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے، چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں، پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان میں تبدیل ہوتے حالات کے پیش نظر ہمارا خطہ اور زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے، افغانستان میں پائیدار امن خطے کے ترقی اور دنیا کی سلامتی کے لئے اہم ہے، پاکستان افغان امن اور وہاں مستحکم حکومت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزارت داخلہ افغانستان سے نکلنے والوں کو بھر پور معاونت دے رہی ہے۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہیں، چینی شہریوں اور کمپنیوں کے لئے سکیورٹی پروٹوکول مزید سخت کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔