Saturday, May 9, 2026
ہومتازہ ترینتعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن کا احتجاج

تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن کا احتجاج

نوشہروفیروز،وزیراعلی سندھ کی تعلیم دشمن پالیسی، تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن کا احتجاج، پیر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان، آئی ایچ آر او اور تحریک انصاف کا مظاہرہ۔
میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پ، ٹ، الف شہید بینظیرآباد ڈویژن کے جنرل سکریٹری معشوق وگن، پ، ٹ، الف نوشہرو فیروز ضلع کے صدر پیر مظہر، تحصیل نوشہروفیروز نذیر حسین شاہ، تحصیل مورو کے صدر عبدالفتاح، تحصیل بھریا کے صدر سجاد جلبانی، رانجھو خان وسطڑو نے کہا کہ ہ میں پی پی پی، سید مراد علی شاہ کی تعلیم دشمن پالسی منظور نہیں ہے ہم پیر سے تعلیمی ادارے کھولیں گے والدین پیر سے اپنے بچوں کو اسکول بھجیں ، اگر سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان نہ کیا تو پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن (پ، ٹ، الف)سخت احتجاجی تحریک چلائے گی،سندھ کے تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف انٹرنیشنل ہیومن راٹس آبزرور نوشہروفیروز کے ضلعی کوآرڈنیٹر محمد سلیم مغل، پی ،ٹی ،آئی نوشہروفیروز اور یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ارشاد ساند، مجاہد علی سامیٹو کی قیادت میں احتجاج کیا گیا رہنماوں کا کہنا تھا کہ تالے نہیں ، تعلیم چاہے ٹرانسپورٹ ہر قسم کا کاروبار چل رہا ہے لیکن کورونا کی آڑ میں جامعات، درستگاہوں پر تالے لگا دیئے گئے ہیں جوہمیں قبول نہیں ہمارا مطالبہ تالے نہیں تعلیم ہے اگر پیر سے تعلیمی ادارے نہیں کھولے تو سخت احتجاج ہوگا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔