اسلام آباد،سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ کے قائد اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یسین کی کاوشوں سے سٹی سیوریج ڈویژن کے سپروائزر حاجی رسان اور ڈرائیور ارشاد مسیح کو انکی ملازمت پر بحال کر دیا گیا جس پر انھوں نے اپنے قائد کا شکریہ اداکیا
اس موقع پر مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین نے کہا کہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہی ہماری اولین ترجیح ہے اور آج بھی مزدور یونین کا بھرپور مطالبہ ہے کہ سی ڈی اے انتظامیہ اور ارباب اختیارمزدور یونین کے معاہدوں کے تحت دس سال مدت ملازمت پوری کرنے والے ہر ملازم کو پلاٹ کی الاٹمنٹ فوری کرے اور جو نوسرباز ایک بار پھر ملازمین کو پلاٹوں کے حوالے سے بیوقوف بنا کر دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں درحقیقت یہی مزدور دشمن لوگ ہیں جنہوں نے اپنی اتحادی بچہ جمہورہ یونین کے ساتھ ملکر 30اپریل 2011کو ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی رکوانے میں اپنا کرداراداکیا جبکہ مزدور یونین نے ماضی میں بھی ریگولر ملازمین اور دوران سروس فوت ہونے والے ملازمین کی بیواں کو پلاٹ الاٹ کروانے کے علاوہ مزید ہزاروں پلاٹ ریگولر اور ریٹائرڈ ملازمین کے لیے ڈویلپ سیکٹرزمیں مختص کروائے،30اپریل 2011کی قرعہ اندازی رکوانے کے خلاف مزدور یونین نے مسلسل سات سال تک قانونی اور عملی جدوجہد جاری رکھی جس کے نتیجے میں فروری 2018میں پلاٹوں کا فیصلہ بنام سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین محنت کشوں کے حق میں آیا اور بدقسمتی سے یہ وہ وقت تھاجب یہ نااہل ٹولہ اور اسکی بغل بچہ تنظیم ڈبل بیسک کے نام پر ملازمین کو بیوقوف بنا کر اقتدار میں آچکی تھی اور اس نا اہل ٹولے کی ناقص کارکردگی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی جاسکی یہی وجہ ہے کہ یہ مزدور دشمن ٹولہ ریفرنڈم میں محنت کشوں کی عدالت کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہے اور آج تمام عدالتوں میں ناکامی کے بعد ایک بارپھر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے نام پر اپنی سیاست چمکارہا ہے جبکہ سی ڈی اے کا ہر باشعور ملازم یہ جانتا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اور سی ڈی اے مزدور یونین کی قانونی جدوجہد کی بدولت پلاٹوں کا فیصلہ ملازمین کے حق میں آیا لہذا مزدوریونین کا مطالبہ ہے کہ بلا تاخیر ان پلاٹوں کی قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا جائے،سی ڈی اے ریفرنڈم میں ادارے کا محنت کش اپنے ووٹ کی طاقت سے نوسربازوں کے ٹولے کو ادارے سے ہمیشہ کے لیے اٹھا کر باہر پھینکے گا۔
دس سال ملازمت پوری کرنیوالے ہر ملازم کو پلاٹ الاٹ کیا جائے، چوہدری محمد یسین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
