اسلام آباد(آئی پی ایس )سابق سینیٹر شمیم آفریدی نے اپنے بیٹے اور سابق سینیٹر عباس آفریدی کی موت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق سینیٹر شمیم آفریدی نے کہا کہ میرے بیٹے عباس آفریدی کی موت حادثہ نہیں قتل ہے۔شمیم آفریدی کا کہنا تھا کہ دھماکیکو گیس دھماکا بنانے کی سازش کی گئی، ہمارے علاقے میں گیس ہی نہیں ہے۔شمیم آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو شہید کردیا گیا، کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، میرے ملازمین کو پکڑ کرلے گئے، 8 دن رکھنے کے بعد بھی کچھ برآمد نہیں ہوا۔شمیم آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میرے خاندان کا کوئی ایسا فرد نہیں جس کے وارنٹ گرفتاری جاری نہ ہوئے ہوں۔
میرے بیٹے عباس آفریدی کی موت حادثہ نہیں قتل ہے، سابق سینیٹر شمیم آفریدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

