Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں صنم جاوید کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں صنم جاوید کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

لاہور(سب نیوز) ہائیکورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاویدکی ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت کی،عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی،صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے ایف آئی اے نے صنم جاوید کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ صنم جاوید نے ریاست مخالف بات نہیں کی،عدالت صنم جاوید کی ضمانت منظورکرے،ایف آئی اے لاہور نے ضمانت کی مخالفت کی،عدالت نے ضمانت منظورکرتے ہوئے صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔