Friday, May 8, 2026
ہوماسلام آبادسی ڈی اے ان ایکشن ، غیرقانونی تعمیرات مسمار

سی ڈی اے ان ایکشن ، غیرقانونی تعمیرات مسمار

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کیخلاف متعدد کارروائیاں کیں جسمیں غیر قانونی عمارتیں، مکانات و دیگر غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ان کارروائیوں کا آغاز اسلام آباد کے علاقے سیدپور سے کیا گیا جہاں ایک غیر قانونی کمرہ، تین چار دیواریاں اور ایک گیٹ کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا،مزید برآں اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں امیر مارکیٹ میں ایکشن لیتے ہوئے ایک پلازہ جس کی بیسمنٹ کا راستہ غیر قانونی طور پر گیٹ لگا کر فٹ پاتھ سے جارہا تھا جسکے غیر قانونی حصوں کو بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے شعبہ انفورسمنٹ نے مسمار کر دیاعلاوہ ازیں اسلام آباد کے علاقے شکریال میں ضیا مسجد کے مقام پر زیر تعمیر پلازہ کے مالکان جو اپنی حدود سے تجاوز کرکے سرکاری اراضی پر تعمیرات کررہے تھے اس کو بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا اور تعمیراتی سامان قبضے میں لے لیا گیابعد ازاں اسلام آباد کے نواحی علاقے بری امام کے محلہ چجال جہاں پہاڑی علاقے پر تین نئی زیر تعمیر ڈی پی سی کو مسمار کیاگیامزید برآں اسلام آ باد کے علاقے سنگجانی میں سرائے مادو کے مقام پر ایک غیرقانونی پلازہ مسمار کیاگیا تھا جس کی کچھ تعمیرات سرکاری اراضی پر تھیں جسکو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا تھا وہاں مقامی افراد نے دوبارہ پلازہ کی تعمیر شروع کردی تھی عوامی شکایات پر شعبہ انفورسمنٹ فورا متحرک ہوا اور تعمیراتی کام کو روک کر تمام تعمیراتی میٹریل قبضہ میں لے لیااس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے کے لئے انسداد تجاوزات مہم تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی ،واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے کا شعبہ انفورسمنٹ غیر قانونی تجاوزات و تعمیرات کے خلاف مسلسل آ پریشن کرنے میں مصروف ہے جس سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔