Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومپاکستانکوہستان میگا کرپشن اسکینڈل،نیب خیبرپختونخوا کا اعظم سواتی کی عدم پیشی پر دوسرا نوٹس جاری کرنے کا عندیہ

کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل،نیب خیبرپختونخوا کا اعظم سواتی کی عدم پیشی پر دوسرا نوٹس جاری کرنے کا عندیہ

پشاور (سب نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو نیب خیبرپختونخوا نے کوہستان میں 40ارب روپے کے مبینہ کرپشن اسکینڈل میں تفتیش کے لیے طلب کیا تاہم وہ خود پیش نہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے وکیل کو واضح طور پر بتایا کہ اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونا ہوگا، وکیل کی موجودگی کافی نہیں۔ وکیل نے مقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی سے رابطہ ممکن نہیں ہو رہا اور ان کی جانب سے پیشی کے لیے مہلت دی جائے تاہم نیب حکام نے مزید وقت دینے سے انکار کر دیا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آج طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا اور اعظم سواتی کو ریکارڈ سمیت پیش ہونا تھا۔

عدم پیشی کی صورت میں دوسرا نوٹس جاری کریں گے۔ذرائع کے مطابق اسکینڈل میں اعظم سواتی پر 30 کروڑ روپے کی رقم منتقلی کا الزام ہے، جس کی تفتیش نیب خیبرپختونخوا کر رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔