Thursday, January 29, 2026
ہوماسلام آبادراولپنڈی، اسپتال میں ڈاکٹر نے دوران ڈلیوری بچے کی گردن کاٹ دی

راولپنڈی، اسپتال میں ڈاکٹر نے دوران ڈلیوری بچے کی گردن کاٹ دی

راولپنڈی، مقامی اسپتال میں خاتون ڈاکٹر نے پیدائش کے دوران کمسن بچے کی گردن کاٹ ڈالی۔
متاثرہ حاملہ خاتون کو طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے گزشتہ رات رازی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹر نائلہ نے دوران ڈلیوری کمسن بچے کی گردن ہی کاٹ ڈالی۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندان پر قانونی کارروائی نہ کرنے کیلئے دبائو بھی ڈالا گیا۔متاثرہ شہری کی جانب سے تھانہ نیو ٹائون پولیس کو آگاہ کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی لیکن لیڈی ڈاکٹر اسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ لواحقین نے ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔