Monday, June 16, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزجان بچانے کا واحد طریقہ ہے اسرائیل چھوڑ دو، ایرانی فوج کا اسرائیلی شہریوں کو انتباہ

جان بچانے کا واحد طریقہ ہے اسرائیل چھوڑ دو، ایرانی فوج کا اسرائیلی شہریوں کو انتباہ

ترجمان ایرانی فوج نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا ہے جان بچانے کا واحد طریقہ ہے اسرائیل چھوڑ دو، ایک طاقت ور میزائل حملہ ہو رہا ہے۔

اسرائیل نے ایران سے قبل فارسی زبان میں پیغام جاری کیا تھا، جس میں ایرانی شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ایرانی ایٹمی اور فوجی تنصیبات سے دور رہیں۔ ایرانی حکام نے عبرانی زبان میں جوابی وارننگ جاری کی ہے، جس کا مقصد اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانا ہے۔

ایرانی پیغام کے متن کے مطابق جو بھی ہتھیار بنانے والے پلانٹس، اسرائیلی فوج کی مدد کرنے والے اداروں، ریفائنریوں، جوہری تنصیبات، فوجی تحقیقی اداروں میں یا ان کے آس پاس ہوں، ان کےلیے انتباہ ہے۔

ایرانی پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ جلد ہی زبردست تباہ کن طاقت کے میزائل حملے کا نشانہ بنیں گے، فوری طور پر اپنا ملک چھوڑ دیں، جان بچانے کا یہی واحد طریقہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔