نئی دہلی ،دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بھارت میں بھی پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے اس لیے تامل کامیڈین کی جانب سے بھارت سے تعلق رکھنے والے نئے نویلے جوڑے کو تحفے میں پیٹرول دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل کامیڈین مائیل سیمی کی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں کامیڈین شادی کی تقریب کے دوران اسٹیج پر نئے نویلے جوڑے کو پیٹرول کے 2 چھوٹے گیلن بطور تحفہ دیتے دیکھے جاسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیل سیمی نے دلہا دلہن کو 5 لیٹر پیٹرول تحفے میں دے کر دراصل بھارت میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
نوبیاہتا جوڑے کیلئے انوکھا تحفہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
پچھلی خبر
