Friday, May 15, 2026
ہومپاکستانکانسٹیبل جمیل کلہوڑو کیلئے اعزاز

کانسٹیبل جمیل کلہوڑو کیلئے اعزاز

اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لگن سے فرائض اداکرنے والے کانسٹیبل جمیل کلہوڑوکو 23مارچ کو اعزاز دیاجائے گا۔سندھ کے ضلع خیرپور میں ریلوے اسٹیشن پر پولیس اہلکار نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے8محرم کو ٹرین سے گرنے والے مسافر کی جان بچائی تھی۔خیرپور اسٹیشن پر ایک نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر پلیٹ فارم اور پٹڑی کے درمیان پھنس گیا تھا۔جیسے ہی نوجوان ٹرین سے گرا تو پولیس کانسٹیبل جمیل احمد پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی جانب لپکے اور فوری طور پر نوجوان کو ٹرین کے نیچے جانے سے بچایا۔وزیراعظم عمران خان نے سندھ پولیس کے کانسٹیبل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا تھا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں فرض مقدس بن جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کا دکھائی دینے والا عزم قابلِ تحسین ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔