Monday, June 16, 2025
spot_img
ہومپاکستانپاکستان کے حلوہ پوری اورسری پائے دنیا کے 100 بہترین ناشتوں کی فہرست میں شامل

پاکستان کے حلوہ پوری اورسری پائے دنیا کے 100 بہترین ناشتوں کی فہرست میں شامل

ذائقوں کا انسائیکلوپیڈیا کہلانے والی میگزین ٹیسٹ اٹلس نے سو شاندار ناشتوں کی فہرست جاری کردی۔

دنیا کے بہترین ناشتوں میں پاکستان کے دو روایتی ناشتے شامل کرلیے گئے ہیں،پاکستان کے حلوہ پوری اور سری پائے کو 100 شاندار ناشتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

فہرست میں پاکستانی حلوہ پوری 33 نمبر پرہےجبکہ سری پائے کو 40 نمبر میں رکھا گیا ہے,ترکیہ کا روایتی ناشتہ’کہوالتی’ کو سب سے اعلیٰ ناشتہ قرار دیا گیا,جس میں روایتی قہوے کےساتھ درجن بھر اشیا میز پر سجائی جاتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔