اسلام آباد (سب نیوز)انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے قائمہ کمیٹی میں انکشاف کیا کہ 2اور3مئی کودریائے چناب کے پانی پر بھارت نے چھیڑ چھاڑ کی ہے، بھارت کی اس چھیڑچھاڑ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
احمد عتیق انوار کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آبی وسائل کا اجلاس ہوا جس دوران انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے بریفنگ دی ۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارتی اعلان پاکستان کیلئے تشویشناک ہے، پاکستان نے تین مشرقی دریاوں پر مسلمہ حق سے دستبردار ہو کر مغربی دریا لئے۔
انڈس واٹر کمشنر کا کہناتھا کہ مشرقی دریاوں سے سیراب ہونے والا ہمارا رقبہ بنجر ہو گیا، 2اور3مئی کودریائے چناب کے پانی پر بھارت نے چھیڑ چھاڑ کی ہے، بھارت کی اس چھیڑچھاڑ کی تحقیقات کر رہے ہیں، پانی سے چھیڑ چھاڑ کرنے سے اگر معاشی نقصان ہوتا ہے تو کلیم کا حق رکھتے ہیں۔
دو اور 3مئی کودریائے چناب کے پانی پر بھارت نے چھیڑ چھاڑ کی ،تحقیقات کر رہے ہیں ، انڈس واٹر کمشنر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔