Friday, May 1, 2026
ہوماسلام آبادسی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد میں "یومِ تشکر" کی پر وقار تقریب کا انعقاد

سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد میں “یومِ تشکر” کی پر وقار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(سب نیوز)آج سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد میں “یومِ تشکر” کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال اسلام آباد ڈاکٹر محمد نعیم تاج اور ڈائریکٹر ایڈمین ڈاکٹر سرتاج علی خان نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ملکی ترقی، عوامی خوشحالی اور افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر محمد نعیم تاج نے اس موقع پر کہا کہ “یومِ تشکر ہمیں اپنے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے اجتماعی کوششوں کو مزید مستحکم کرنے کا درس دیتا ہے۔ سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد ہمیشہ عوام کی خدمت اور صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ قوم کی خدمت کے مشن کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

“ڈائریکٹر ایڈمین ڈاکٹر سرتاج علی خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یومِ تشکر ہمیں اپنے محسنوں اور ملکی دفاع میں قربانیاں دینے والوں کی یاد دلاتا ہے۔ سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد کا عملہ ملک و قوم کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے اور ہم اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی صحت کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔”تقریب میں افواجِ پاکستان، بحریہ اور فضائیہ کے کارناموں کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف شاندار کامیابیاں حاصل کیں، خصوصاً آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ حق میں۔

سی ڈی اے ہسپتال کی انتظامیہ نے افواجِ پاکستان کے عزم، حوصلے اور خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کی خدمت اور ملکی استحکام کے لیے ہسپتال کا عملہ ہمیشہ مستعد رہے گا۔تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ شرکاء نے تقریب کو خوب سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔