Tuesday, April 21, 2026
ہومپاکستانانفارمیشن گروپ کے 4افسران کو گریڈ 20سے 21میں ترقی دیدی ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر

انفارمیشن گروپ کے 4افسران کو گریڈ 20سے 21میں ترقی دیدی ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے 4افسران کی ترقیوں کی منظوری دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد افسران کی گریڈ 20سے 21میں ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن عمرانہ وزیر ، ڈی جی انفارمیشن سروس اکیڈمی سعید احمد شیخ ، جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات اشفاق احمد خلیل اور ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹویٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن ثمینہ فرزین شامل ہیں ۔

WhatsApp Image 2025 05 13 at 9.52.50 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔