اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے 21 مشروبات کمپنیوں میں 50سے زائد ریونیو افسران تعینات کر دیے۔
ایف بی آر کی ہدایت پر پیداوار اور فروخت کی سخت نگرانی شروع کی گئی ہے، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔لارج ٹیکس پیئرز آفس لاہور کو نگرانی کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ایف بی آر نے صنعتی یونٹس میں اسٹاک اور ریکارڈ کی جانچ کا حکم دیا ہے۔
ان لینڈ ریونیو افسران مخصوص کمپنیوں میں 2 جون تک تعینات ہوں گے۔ پیداوار، ترسیل اور سیلز کا مکمل ریکارڈ بورڈ کو پیش کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے ایکٹ 1990 اور 2005 کے تحت اختیارات استعمال کیے۔
ایف بی آر نے مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کیلئے 50سے زائد ریونیو افسران تعینات کر دیئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
