اسلام آباد،ترجمان دفتر خارجہ نے نریندرا مودی کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ مسخ کرنا اور نسل پرستی کو ہوا دینا آر ایس ایس، بی جے پی حکومت کا خاص وطیرہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہندتواسوچ اور نفرت و تشدد پھیلانے والوں کا 1947 کے واقعات کو منفقانہ اور یک طرفہ انداز میں بیان کرنا شرمناک ہے۔ تاریخ مسخ کرنا اور نسل پرستی کو ہوا دینا آر ایس ایس۔بی جے پی حکومت کا خاص وتیرہ اور پہچان ہے۔زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ آر ایس ایس۔بی جے پی حکومت ہمیشہ سیاسی مقاصد کے لئے نفرت و تقسیم کے نئے بیج بوتی رہتی ہے، توقع ہے کہ بھارت میں رہنے والی معتدل آبادی مزید تقسیم کرنے کے سیاسی ہتھکنڈے کو مسترد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت بھارت سے زیادہ دنیا میں کوئی ریاست تضادات کا شکار نہیں۔
تاریخ مسخ کرنا ، نسل پرستی کو ہوا دینا بی جے پی کا خاص وطیرہ ہے،ترجمان دفتر خارجہ کا مودی کے ٹویٹ پر ردعمل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
