اسلام آباد،سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 52ہزار سے تجاوز کر گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے زیر التوا مقدمات کی نئی 15روزہ رپورٹ جاری کردی ، عدالت عظمی میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 52ہزار 379ہے،رپورٹ کے مطابق زیر التوا سول اپیلوں کی تعداد 29ہزار 934،سول مقدمات کی تعداد 9ہزار 733ہے۔ فوجداری مقدمات 7ہزار 306، فوجداری اپیلوں کی تعداد 773ہے، سپریم کورٹ میں 25از خود نوٹسز،136انسانی حقوق مقدمات،106آئینی مقدمات زیر التوا ہیں۔
سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 52ہزار سے تجاوز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
