اسلام آباد،مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)شوگرملز ایسوسی ایشن پر 44 ارب روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
اعلامیے کے مطابق سی سی پی نے شوگر ملز پر مسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا اور ایسوسی ایشن کو 2 ماہ میں جرمانیکی رقم ادا کرنیکی ہدایت کی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی سی پی نے شوگر ملز کے خلاف تحقیقات کیں، شوگر ملز کو گٹھ جوڑ کے ذریعے چینی کی قیمت مقررکرنے پرجرمانہ عائد کیاگیا۔اعلامیے کے مطابق شوگر ملز کو گٹھ جوڑ کے ذریعے یوٹیلٹی اسٹورز کا کوٹہ حاصل کرنے اور گٹھ جوڑ کے ذریعے چینی برآمد کرنے پرجرمانہ عائد کیا گیا۔مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کے دو ممبران نے فیصلے کے حوالیسے اختلافی نوٹ دیا تاہم چیئرپرسن سمیت دو ممبران نے فیصلے کے حق میں ووٹ دیا۔ووٹ برابرہونے پر چیئرپرسن نے دوسری بار اپنا ووٹ فیصلے کے حق میں دیا۔سی سی پی نے پہلی مرتبہ سب سے زیادہ 44 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائدکیا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ملک میں چینی کا بحران آیا تھا اور قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی تھیں۔ اس معاملے پر مسابقتی کمیشن کی جانب سے بھی انکوائری کی گئی تھی اور کئی شوگر ملز کو نوٹس بھجوائے گئے تھے۔
گٹھ جوڑ کرکے چینی کا بحران پیدا کرنے والی شوگر ملز پر 44 ارب روپے جرمانہ عائد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
