ہومپاکستانحکومت کا افغانستان میں پھنسے صحافیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان

حکومت کا افغانستان میں پھنسے صحافیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان

اسلام آباد،افغانستان میں تبدیل ہوتی صورت حال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعہ کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ بین الاقوامی صحافی اور میڈیا کارکنان جو پاکستان کے راستے افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان کا ویزا اپلائی کریں، وزارت داخلہ ان بین الاقوامی صحافیوں اور کارکنان کو ترجیحی بنیادوں پر ویزا جاری کریگی،حکومت پاکستان کی طرف سے ویزا نرمی کااعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے تحفظ کے مدنظر کیا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔