Thursday, March 12, 2026
ہومپاکستانپاکستان سے 393عازمین کو لے کر پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

پاکستان سے 393عازمین کو لے کر پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

مدینہ منورہ (سب نیوز)پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 2025 کا آغاز ہو چکا ہے اور پہلی حج پرواز 393 عازمین کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے 393 عازمین کو لے پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی، مدینہ منورہ کے پرنس محمد عبدالعزیز ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر نے عازمین حج کا استقبال کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل حج عبد اوہاب سومرو اور پاکستان حج مشن کے افسران بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
آج پاکستان سے 4 پروازوں سے 900 عازمین مدینہ منورہ کے ایئرپورٹ پر پہنچیں گے، سرکاری حج اسکیم کے تحت 88 ہزار 380 عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے، حج فلائٹ آپریشن کے ابتدائی 15 دن حج پروازیں مدینہ منورہ لینڈ کریں گی، اس کے بعد عازمین حج کی پروازیں جدہ آئیں گی
عازمین حج کو سعودی عرب لانے کے لیے حج فضائی آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا، حج آپریشن میں قومی ائر لائن کے علاہ نجی ائر لائنز بھی حصہ لیں گی۔قومی ایئر لائن اس سال 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے 280 خصوصی پروازیں چلارہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔