اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کی وفاقی دارالحکومت میں مون سون میں شجرکاری مہم زور و شور سے جاری ہے ،سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد کو مزید سرسبز خوبصورت اور پرکشش بنانے کے لئے شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات)شہر بھر میں شجرکاری میں دن رات مصروف ہے
مزید برآں سی ڈی اے کے شعبہ انوائرمنٹ(ماحولیات)نے سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے رواں برس ہزاروں کی تعداد میں اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں، چوراہوں، گرین بیلٹس، نالوں اور سڑکوں کے اطراف سلوپس اور مختلف پارکس میں پودے لگائیں ہیں اور کچھ ہی دنوں میں اپنا مقررہ حدف شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات) کامیابی سے مکمل کرلے گا، اس سلسلے میں جامع اور ٹھوس حکمت عملی کے ساتھ متعلقہ سٹاف میں مختلف اوقات میں ڈیوٹیاں بھی تقسیم کی گئیں ہیںعلاوہ ازیں شہریوں کو براہ راست شجرکاری مہم میں شامل کرنے کے لئے شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات)کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر سٹالز لگا شہریوں میں مفت پودوں کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے، اور ساتھ ساتھ مفت پودے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں واقع ون ونڈو سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں، سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ وہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ وفاقی دارالحکومت کو مزید سر سبز، خوبصورت اور پرکشش بنایا جاسکے اور ساتھ ساتھ شہری اپنے گھروں میں بھی شجرکاری کریں تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جاسکے ،علاوہ ازیں سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کو بھی شجرکاری مہم کا براہ راست حصہ بنایا جارہا ہے اور طلبہ و طالبات میں بھی مفت پودوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہیواضح رہے کہ سی ڈی اے کے شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات)نے اسلام آباد کے سیکٹر آ ئی ایٹ، نائنتھ ایونیو اور سیکٹر ایف ٹین میں میواکی جنگلات بھی تشکیل دیئے ہیں تاکہ وفاقی دارالحکومت کی زمین کو غیر قانونی تجاوزات وتعمیرات سے پاک رکھا جاسکے اور ماحول کو مزید خوبصورت اور پرکشش بھی بنایا جاسکے۔
سی ڈی اے کی شہر اقتدار میں مون سون شجرکاری مہم زور و شور سے جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
