ہومپاکستانجنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

راولپنڈی،سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ملتان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے نائیک ضیا الدین شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا جس سے فوجی چوکی پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔