اسلام آباد ، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی اسلام آباد کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، میلوڈی فوڈ پارک کی سرائونڈنگ کی خوبصورتی اور دکانوں کی الاٹمنٹ کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی ،میلوڈی فوڈ پارک کو دیگر شہروں کیلئے ماڈل بنایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار جمعرات کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ایس ڈی جیز سیکریٹریٹ میںممبر و قومی اسمبلی ٹاسک فورس کی رکن ظل ہما کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا ۔
رکن قومی اسمبلی ظل ہما نے کہا کہ ہمیں چھوٹے تاجروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی، کیونکہ وہ غربت کے خاتمے کے ہمارے بنیادی مقصد کا اہم اثاثہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عدم مساوات کو کم کرنے کیلئے اس عمل کو شفاف اور قانون کے مطابق معیارات کو برقرار رکھیں۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے نمائندے نے اجلاس کو یقین دلایا کہ دکانداروں کے انتخاب کے لیے معیارات ہوں گے جس سے مستحق لوگوں کو دکانیں ملیں گی۔کنوینر قومی اسمبلی ٹاسک فورس ریاض فتیانہ نے تجویز دی کہ صحت مند مقابلے کے لیے میلوڈی فوڈ مارکیٹ کو سیکشن وار تقسیم کیا جائے اور دکانداروں کو سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مقامی اور روایتی کزن کو متعارف کرانا چاہیے۔ایس ڈی جیز کی طرف سے منعقدہ اس اجلاس میں رکن قومی اسمبلی نصرت واحد، منورہ بی بی بلوچ، ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی ، اصغر علی،محمد شفیق چوہدری و دیگر نے شرکت کی۔
سی ڈی اے نے میلوڈی فوڈ پارک بیوٹیفیکیشن بجٹ کی منظوری دے دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
