اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغان سفیر کی بیٹی کے تین زبانوں میں انٹرویو کو پاکستان کے خلاف میڈیا وار کا حصہ قرار دیدیا ۔راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں آئی سی یو کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے پاس مکمل ثبوت موجود ہیں کہ افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی ، پھر کسی کو گلہ نہیں ہونا چاہیے ، ہم نے افغان وفد کو مکمل طور پر مطمئن کر کے بھیجا ہے ، بھارت اور افغان ایجنسی ہمارے خلاف میڈیا وار شروع کر رکھی ہے، ہم افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں،وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ افغانستان کے مسائل پر مذاکرات کے حامی ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، الیکٹرونک ووٹنگ مشین اپوزیشن کو قبول نہیں تو آئندہ انتخابات کے بعد بھی ان کے بیانات یہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں، عدم اعتماد کا جس کو شوق ہے وہ پورا کر لے۔شیخ رشید نے کہا کہ کورونا اور این سی او سی ایجنڈے کے تحت پاک افغان سرحد بند ہے، کوئی افغان مہاجر وہاں سے یہاں نہیں آرہا ، افغان مہاجر ترکی اور دیگر ممالک کا رخ کر رہے ہیں، جڑواں شہروں میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں،تاجروں کو یقین دلاتا ہوں کورونا کے خطرے کے پیش نظر کی وجہ سے چھٹی جمعہ ہفتہ کر دیں گے ۔
مکمل ثبوت موجود ہیں کہ افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی، وزیرداخلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
