ہومسائنس و ٹیکنالوجیانسٹاگرام نے غیر اخلاقی کمنٹس چھپانے کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

انسٹاگرام نے غیر اخلاقی کمنٹس چھپانے کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

مقبول سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام نے غیر اخلاقی اور نازیبا کمنٹس کو چھپانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا ۔اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام کا نیا فیچر لوگوں کے غیر اخلاقی کمنٹس کو خود کار طریقے سے غائب کر دے گا۔نئے فیچر کے تحت صارفین کو اپنی پوسٹ پر کمنٹس لسٹ کو بھی محدود کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔گزشتہ ہفتے یورو 2020 فائنل ہارنے والے برطانوی فٹ بال ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کے خلاف انسٹاگرام پر غیر اخلاقی کمنٹس سامنے آنے کے بعد یہ نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔انسٹاگرام پر برطانوی کھلاڑیوں کے خلاف نسل پرستانہ اور نفرت انگیز کمنٹس سامنے آنے کے بعد برطانوی سیاسی رہنماں اور عوام نے ایسے نازیبا تبصروں کی روک تھام اور سدباب کے لیے سوشل میڈیا ویب سائٹ سے سخت اقدامات اٹھانے کی درخواست کی تھی۔انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے کہا ہے کہ نیا فیچر سوشل میڈیا ویب سائٹ پر نسل پرستانہ اور تعصبانہ تبصرے کے پھیلا کو محدود کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔